ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سیمی فائنل میں ہار چکی ہے مودی شاہ کی جوڑی: بگھیل

سیمی فائنل میں ہار چکی ہے مودی شاہ کی جوڑی: بگھیل

Fri, 26 Apr 2019 19:56:53  SO Admin   S.O. News Service

امیٹھی: 26 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی کے لوگ نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی کو الیکشن جیتنے کی مشین بتاتے ہیں لیکن یہ مشین سیمی فائنل میں فیل ہو چکی ہے بگھیل نے کہاکہ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی الیکشن جیتنے مشین ہے لیکن انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ مشین سیمی فائنل یعنی چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں فیل ہو چکی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ یہ مشین فائنل میں بھی فیل ہو جائے گی کیونکہ اب تک کے ہوئے ووٹنگ میں ووٹروں نے اپنا رجحان کانگریس کی طرف دکھا دیا ہے۔بگھیل نے کہا کہ بی جے پی نے 2014 میں کئے انتخابی وعدوں کو پورا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ آج کل قوم پرستی کی بات انتخابی فوائد کے لئے کر رہے ہیں۔کسان کھیت میں کام کر رہا ہے۔مزدور اپنا پسینہ بہا رہا ہے۔استاد اپنا کام کر رہا ہے۔کیا یہ قوم پرستی نہیں ہے۔جو بی جے پی کو ووٹ دے، وہ قوم پرست ہے اور جو نہ دے، وہ غدار ہے۔بگھیل نے کہا کہ آج ملک،آئین، ادارے خطرے میں ہیں۔نیرومودی اور للت مودی ملک کا پیسہ لے کر فرار ہوگئے حکومت کچھ نہیں کر پاتی ہے۔سوال اٹھتا ہے کہ پیسہ لے کر بھاگنے والے تمام مودی ہی کیوں ہوتے ہیں۔مودی اپنے کو ملک کا چوکیدار کہتے ہیں اورخود چوری کرواتے ہیں۔ملک کو ایسا چوکیدار نہیں چاہیے۔


Share: